پی آئی اے قائم مقام جرمن سی ای او واپس آئیں گے یانہیںچہ میگوئیاں
رخصت 10جون کو ختم ہوگی، نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود باہرجانے دیا گیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو اربوں نقصان پہنچانے والے اورانکوائری کا سامنے کرنے والے جرمن قائم مقام سی ای اوبرنڈ ہیلڈن کی ایک ماہ کی رخصت 10جون کو ختم ہوجائے گی ، پی آئی اے میں واپس آئیں گے یا نہیں ، یہ چہ میگوئیاں پی آئی اے میں شروع ہوگئیں۔
ملازمین افسران اور مختلف ایسوسی ایشنزکے رہنماؤں میں موضوع بحث برنڈ ہیلڈن بناہوا ہے جس نے قومی ادارے کواربوں روپے کا نقصان پہنچایا یہی وجہ ہے کہ متعلقہ اداروں نے اس کا نام ای سی ایل فہرست میں بھی شامل کیا تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکے تاہم حکومت چلانے والے پالیسی سازافراد سے قربت رکھنے والوں نے مبینہ سازبازکرکے قومی ادارے کی ساکھ اورادارے کو نقصان پہنچانے والے جرمن سی ای اوکوگزشتہ ماہ ایک ماہ کی رخصت کی منظوری کے ساتھ ای سی ایل سے نام نکلواکر بیرون ملک بھجوانے میں کامیاب ہوگئے، پی آئی اے کے موجودہ اعلی انتظامی افسران اورقائم مقام سی ای او اس بات پرخوش ہیں کہ جرمن سی ای او دوبارہ واپس نہ آئیں تاکہ موجودہ قائم مقام سی ای او مستقل سی ای او بن جائیں ۔