راحت علی اورتنویراحمد کرکٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ

دونوں کرکٹرز کو پاکستانی ٹیم کے طویل دورے اورجنوبی افریقہ کی فاسٹ بولرزکیلئےسازگار پچز کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نےطلب کیا

روانگی سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کےلئے راحت علی اور تنویر احمد جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں۔


راحت علی اور تنویراحمد آج صبح علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوئے،دونوں کرکٹرز کو پاکستانی ٹیم کے طویل دورے اور جنوبی افریقہ کی فاسٹ بولرز کےلئے سازگار پچز کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے طلب کیا تھا۔ تاہم روانگی سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی۔

واضح رہے کہ 16کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیسٹ ٹیم پہلے ہی جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے،تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story