وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادوں کی پاناما جے آئی ٹی میں پھرطلبی
حسن نواز آج جب کہ حسین نواز کل پیش ہوں گے۔
پاناما پیپر کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نے دونوں صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما پیپر کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حسین نواز اور حسن نواز کو طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں دونوں کو سمن بھی جاری ہوگئے ہیں جس کے تحت حسن نواز آج صبح 11 بجے پیش ہوں گے جب کہ حسین نواز کل یعنی 9 جون کو پیش ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: حسن نواز سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ
حسین نواز اس سے قبل 4 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں جب کہ حسن نواز کی ہفتے کے روز دوسری پیشی ہوگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عدالتی نہیں انتظامی احتساب کا سامنا
واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے دوران اتاری گئی اپنی تصویر منظر عام پر آنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔