پارلیمانی کمیشن میں پیش نہ ہونان لیگ کا دہرا معیار ہےخورشید شاہ

چیئرمین نیب کے استعفے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے کن حالات کے تحت استعفیٰ دیا،خورشید شاہ

چیئرمین نیب کے استعفے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے کن حالات کے تحت استعفیٰ دیا۔،خورشید شاہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر نئے صوبے کا کمیشن بنا،پارلیمانی کمیشن میں پیش نہ ہونا مسلم لیگ(ن) کا دہرا معیار ہے حالانکہ ن لیگ کو کمیشن میں پیش ہونے کی زبانی اور تحریر ی دعوت بھی دی۔


ماڈل کالج اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہاکہ نئے صوبوں سے متعلق بنائے گئے پارلیمانی کمیشن کی ''بہاولپورجنوبی پنجاب'' کو صوبہ بنانے کی رپورٹ ایک دو روز میں قومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں الیکشن کمیشن سے متعلق ایک طریقہ کارموجود ہے لہٰذا حکومت الیکشن کمیشن کوآئین میں دیئے گئے مروجہ قانون کے تحت ہی تحلیل کر سکتی ہے،نگران سیٹ اپ کے لیے پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی

سید خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے استعفے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے کن حالات کے تحت استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات گرمی میں ہوں گے،اچھے موسم کا مطلب الیکشن ملتوی کرنا ہو گا،حکومت کچھ کام اگلی حکومت کے لیے بھی چھوڑ کر جانا چاہتی ہے۔
Load Next Story