انگلینڈ نے خود کو نئی ون ڈے ’ فورس ‘ میں ڈھال لیا
چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی پانیو الی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا
انگلینڈ نے خود کو نئی ون ڈے 'فورس' میں اچھی طرح ڈھال لیا، ورلڈ کپ 2015 سے شرمناک اخراج کے بعد اپنے آدھے میچز میں 300 کا ہندسہ عبور کرچکا۔
دو برس قبل کھیلے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ کی مہمان ثابت ہوئی تھی، اس شرمناک اخراج کے بعد اس نے ون ڈے کرکٹ کی حقیقی فورس بننے پر توجہ دینا شروع کی اور اب اس کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، رواں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے والا انگلینڈ پہلا ملک بن گیا ہے، اس نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف 87 رنز کی شاندار کامیابی حاصل کی، اس میچ میں بھی انگلش ٹیم نے 310 رنز بنائے۔
یاد رہے ک ہورلڈ کپ سے اخراج کے بعد سے اب تک کھیلے گئے 46 ون ڈے میچز میں سے نصف میں انگلینڈ 300 یا اس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ رواں ایونٹ کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم گروپ اے کی لیڈر بن چکی ہے۔ آخری میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بھی اس کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آئے گا، وہ اپنا سیمی فائنل کارڈف میں ہی کھیلے گی جہاں اس کا مقابلہ گروب بی کے رنر اپ سے ہوگا۔
منگل کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 311 رنز ہدف کے تعاقب میں 223 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم فاتح کپتان ایون مورگن کہتے ہیں کہ انھیں جوابی اننگز میں یہی خوف ستاتا رہا کہ ان کی ٹیم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ان دنوں جس قسم کی کرکٹ کھیلی جارہی ہے اس میں 320 بھی معمولی اسکور ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے 10، 15 رنز کم ہی بنائے تھے، ٹیم میں کئی باصلاحیت نوجوان موجود اور ان کے حوصلے کافی بلند ہوچکے ہیں۔