بھارتی فوجيوں نے1994 ميں كپواڑہ ميں نہتے كشميريوں كا قتل عام كيا سی آئی ڈی كا اعتراف
سی آئی ڈی اوروزارت داخلہ كی الگ الگ رپورٹوں ميں كہا گيا ہے كہ بھارتی فوج نےكپواڑہ ميں كشميريوں كو بلاجواز قتل كيا تھا۔
NEW DELHI:
بھارت كے كرمنل انويسٹی گيشن ڈيپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انسانی حقوق کمیشن میں پیش گئی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے1994 ميں كپواڑہ ميں بلاجواز نہتے كشميريوں كا قتل عام كيا تھا۔
انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے 1994 کے واقعے کے مقدمے کی دوبارہ تحقیقات کے لئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت كے دوران سی آئی ڈی اور وزارت داخلہ كی جانب سے پيش كی گئی الگ الگ رپورٹوں ميں كہا گيا ہے كہ بھارتی فوج كی ایک رجمنٹ كے اہلكاروں نے كپواڑہ ميں كشميريوں كو بلاجواز قتل كيا تھا۔ كشمير ميڈيا سروس كے مطابق انسانی حقوق كميشن کا کہنا ہے كہ مقدمے كی آئندہ سماعت كے دوران قتل عام كيس كا فيصلہ سنايا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقدمے کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے پوليس اور بھارتی وزارت داخلہ كو واقعے كی تفصيلی رپورٹ پيش كرنے کا حکم دیا تھا جس ميں 27 بے گناہ كشميری شہيد اور 36 زخمی ہوگئے تھے۔