لاہور سیشن عدالت میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم 4 طبا زخمی6گرفتار

اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت کے بعد دو طلبہ تنظیموں کے درمیان مد بھیڑ ہوگئی جس میں چار طلبہ زخمی ہو گئے۔

سیشن عدالت لاہور میں اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت کے بعد دو طلبا تنظیموں کے درمیان مد بھیڑ ہوگئی، فوٹو: ایکسپریس

لاہور سیشن عدالت میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں 4 طلبا زخمی ہوگئے۔


سیشن عدالت لاہور میں اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت کے بعد دو طلبا تنظیموں کے درمیان مد بھیڑ ہوگئی جس میں چار طلبہ زخمی ہو گئے۔ تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور 6 طلبا کو حراست میں لے لیا۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے پولیس کی نااہلی پر لاہور بار میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ اسلام پورہ پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، واقعے کے بعد سیشن عدالت میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story