پولیس نے افروز فارما کےلاپتہ مالک اورمنیجرکی گرفتاری ظاہرکردی
نادر خان افروز اور کمپنی کے منجیر شکیل احمد خان جمعرات کے روز مقامی عدالت کے باہر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔
پی آئی سی ادویات کیس میں افروز فارماسیوٹیکل کے مالک اور منیجر کی گمشدگی کا معمہ ایکسپریس نیوز کی نشاندہی پر حل ہوگیا،لاہور پولیس نے 5 دن بعد دونوں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی۔
افروز فارما سیوٹیکل کے مالک نادر خان افروز اور کمپنی کے منیجر شکیل احمد خان جمعرات کے روز مقامی عدالت کے باہر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری ایئرپورٹ سے ظاہر کردی۔ جس کے بعد امکان ہے کہ دونوں افراد کو بدھ کے روزعدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو عدالت نے دونوں افراد کی ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا، سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی تاہم عینی شاہدین کا موقف تھا کہ انہیں ایلیٹ پولیس کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔