آستانہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات بھارتی میڈیا

نریندرمودی نے وزیراعظم نوازشریف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

نریندرمودی نے وزیراعظم نوازشریف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔فوٹو:فائل

قازقستان کے دارالحکومت میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم اس وقت قازقستان میں موجود ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر دونوں ممالک کو تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی جائے گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف سے ان کی صحت اور فیملی کے بارے میں دریافت کیا

اس سے قبل کنسرٹ میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک صف میں بیٹھے رہے مگر فاصلہ بہت ہونے کی وجہ سے وہ ہاتھ بھی نہ ملا پائے۔

واضح رہے پاکستان کو 2005 سے شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر کی حیثیت حاصل رہی ہے جب کہ پاکستان نے 2010 میں تنظیم کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی تھی۔
Load Next Story