جب ہمارا دن ہوتا ہے تو کچھ بھی کرسکتے ہیںعماد وسیم

سری لنکا کے خلاف ”مرو یا مارو“ والی پالیسی کے ساتھ میدان میں جائیں گے،آل راؤنڈرعماد وسیم

سری لنکا کے خلاف ”مرو یا مارو“ والی پالیسی کے ساتھ میدان میں جائیں گے،آل راؤنڈرعماد وسیم . فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم نے کہا ہے کہ جب ہمارا دن ہوتا ہے تو ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں جب کہ سری لنکا کے خلاف "مرو یا مارو" والی پالیسی کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔

آئی سی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کرنا قسمت کی بات ہے، ڈی ویلیئرز ایک بہت بڑے بیٹسمین ہیں اور پوری ٹیم کی توجہ ان کو آؤٹ کرنے پرمرکوز تھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، جب ہمارا دن ہوتا ہے تو ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ نتائج سے قطع نظر تسلسل کے ساتھ ایسی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، اگر بھارت کے خلاف بھی اسی جذبے سے کھیلے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے

آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور اسے ناک آؤٹ میچ کے طور پر کھیلیں گے اور "مرو یا مارو" کی پالیسی لے کر میدان میں آئیں گے۔
Load Next Story