وارم اپ میچ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیدی

آسٹریلوی ویمنز نے بھارت کو 5، سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو2 وکٹ سے قابو کرلیا۔

بھارت کیخلاف وارم اپ میچ میں وکٹ کے حصول پر آسٹریلوی ویمن پلیئرز خوشیاں منارہی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ویمنز ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو13 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے بھارت کو 5 وکٹ سے زیر کیا،سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو2 وکٹ سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ نے 223رنز بنائے،سارا میگلیشن نے 88 کی اننگز کھیلی، آف اسپنر ہیزل نے 5 وکٹیں حاصل کیں، انگلش سائیڈ نے دو وکٹیں 25 رنز پر گنوانے کے بعد اسکور 100 تک پہنچادیا۔

لیڈیا گرین وے نے51 اور سارا ٹیلر نے 32 کی اننگز کھیلیں، اس کے بعد وکٹیں دوبارہ تسلسل سے گرتی رہیں، آٹھویں وکٹ کی شراکت میں جینی گن (35) اور ٹیمی بیو مائونٹ (22) نے فتح کی امید جگائی مگر ٹیم ہدف سے13 رنز قبل ہی ہمت ہار گئی۔ دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر100رنز بنا لیے، مگر صرف 6 گیندوں پر3 وکٹیں گرنے سے بڑے اسکور کیلیے مہم کمزور پڑ گئی، لوئر آرڈر میں ریماملہوترا(35)اور نارنجن نارنجانا (35) نے قابل قدر مجموعہ حاصل کرنے میںمدد دی۔




جواب میں آسٹریلیا نے بھی117رنز پر4 وکٹیں گنوا دیں، ایسے میں کپتان جوڈی فاسٹر نے برق رفتار نصف سنچری بنا کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا، انھوں نے لیزا ستھیلکر کے ساتھ 39 اور الیسا ہیلی کے ہمراہ 41 رنز کی شراکت سے فتح کی راہ ہموار کردی، امیتا شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے زیر کرلیا۔

پروٹیز ٹیم نے6 وکٹیں 59 کے سفر میں گنوا دیں، اس مرحلے پر کپتان میگنان ڈیو پریز نے نصف سنچری بنا کر ڈین وان نیکرک (46) کے ساتھ 71 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دیا، مگر پھر ان کے آئوٹ ہوتے ہی باقی پلیئرز کی مزاحمت 164 پر دم توڑ گئی، جواب میں سریپالی نے جارحانہ ففٹی بناتے ہوئے فتح جنوبی افریقہ کے منہ سے چھین لی۔
Load Next Story