ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے آغاز پر ہی شکست

آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے الیکس ڈولان اور عثمان خواجہ کی نصف سنچریاں۔

آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے الیکس ڈولان اور عثمان خواجہ کی نصف سنچریاں۔ فوٹو فائل

ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے آغاز پر ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا، پرائم منسٹر الیون نے ون ڈے پریکٹس میچ 23 رنز سے جیت لیا۔

مہمان سائیڈ 334 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 310 رنز پر آئوٹ ہوگئی، کیرن پاول 92 رنز بناکر دیگر ساتھیوں کو بیٹنگ کا موقع دینے کے لیے ریٹائرڈ ہوئے، رام نریش سروان نے 63 اور آندرے رسل نے 54 رنز اسکور کیے۔




جیمز فالکنیر نے 4 اور الیسٹر میک ڈرمٹ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پاکستانی پناہ گزین فواد احمد نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر صرف ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل پرائم منسٹر الیون نے 6 وکٹ پر 333 رنز بنائے، الیکس ڈولان 87 اور عثمان خواجہ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فالکنیر نے ناقابل شکست 44 رنز بھی اسکور کیے۔
Load Next Story