افغانستان نے لاہور راوی کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
کریم صادق نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، آغر سلونکزئی کی ففٹی۔
پاکستان کے تربیتی دورے پر آئی ہوئی افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے دوسرے میچ میں لاہور راوی کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
اس سے قبل مہمان سائیڈ نے لاہور ایگلز کو بھی زیر کیا تھا۔ باغ جناح میں لاہور راوی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 198 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، ہمایوں فرحت 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، وہاب ڈار نے35، وقاص جونیئر نے 34 اور محسن رشید نے23 رنز بنائے۔
کریم صادق نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، عبد اللہ عادل، گلبدین نائب اور نسیم باریس نے2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں افغان ٹیم کو 263 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا جو اس نے 48.4 اوورز میں 6 وکٹ پر پورا کرلیا،آغر سلونکزئی نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،نوروز مینگل اور محب اللہ نے 47,47 جبکہ ناصر جمال نے 38 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، قیصر اشرف، عماد علی اور نعمان اسلم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔