امریکا میں دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش

نومولود کا وزن 6 کلو گرام، ڈاکٹر اتنی وزنی بچی کو دیکھ کر ہنس رہے تھے،والدہ کی گفتگو

نومولود کا وزن 6 کلو گرام، ڈاکٹر اتنی وزنی بچی کو دیکھ کر ہنس رہے تھے،والدہ کی گفتگو۔ فوٹو : فائل

امریکا میں ایک خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا ہے جس کا وزن چھ کلو گرام ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق بچی کی ولادت سے قبل اس کی ماں کریسی کوربیٹ نے کہا تھا کہ وہ غالباً وہ ایک غیرمعمولی جسامت اور وزن کے بچے کو جنم دینے جا رہی ہے۔گذشتہ ہفتے دنیا میں آنے والی کارلیگ کو سرجری کے ذریعے ماں کیپیٹ سے نکالا گیا۔ بچی تندرست ہے اور اس کی حرکات وسکنات عام بچوں ہی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔


بھاری جسامت والی بچی کی ماں کریسی نے کہا کہ بچی کی پیدائش کے وقت ڈاکٹر حیران تھے وہ بہت زیادہ ہنس رہے تھے۔ آپریشن روم میں میں نے ڈاکٹروں کو بہت زیادہ پرجوش اور ہنستے ہوئے دیکھا۔ وہ بچی کے وزن پر حیران بھی تھے۔

واضح رہے کہ پیدائش کے وقت چھ کلو گرام وزنی بچی کو سب سے وزنی بچی قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story