اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج فیصل آباد میں ہوگا

اے پی این ایس کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ایک طویل عرصے کے بعد فیصل آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اے پی این ایس کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ایک طویل عرصے کے بعد فیصل آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج (30 جنوری) فیصل آباد میں منعقد ہو گا جس میں اسلام آباد میں 20,21 فروری کو ہونے والی ساؤتھ ایشیاء میڈیا سمٹ سے متعلق معاملات پر غور اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


ملک بھر سے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان فیصل آباد میں جمع ہو رہے ہیں جہاں حکومت' پریس تعلقات اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل پر غور کیا جائیگا' ارکان فیصل آباد کے رکن مطبوعات سے ملاقات کر کے ان کے معاملات پر بات چیت کریں گے اور فیصل آباد سے شائع ہونے والے ریجنل اخبارات کی ترقی و بہبود کیلیے موثر اقدامات کرنے کیلیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ایگزیکٹو کمیٹی ایوارڈز کمیٹی کی رپورٹ پر غور کریگی اور سال2012کیلیے اے پی این ایس ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کیلیے کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دیگی' اے پی این ایس کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ایک طویل عرصے کے بعد فیصل آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story