کامران کیس لاش کافوٹوگراف اورازاربندفارنسک لیب میں طلب

ڈاکٹروں کے مطابق آخری وقت فوٹوگراف لیے جانے کی پوزیشن دیکھی جائے گی کہ اس وقت گردن کس پوزیشن میں تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق آخری وقت فوٹوگراف لیے جانے کی پوزیشن دیکھی جائے گی کہ اس وقت گردن کس پوزیشن میں تھی۔ فوٹو: فائل

نیب کے تفتشی افسرکامران فیصل کی موت کے بارے میں مزید تحقیقات کیلئے فارنسک لیبارٹری لاہورنے مبینہ خودکشی کیلئے استعمال ہونے والا ازاربند(رسی) اور لاش کا فوٹوگراف یعنی تصویری ریکارڈ مانگ لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق لیبارٹری کے اعلیٰ حکام اب کامران فیصل کی فارنسک رپورٹ مزید تین دن تک تجزیہ کرنے کے بعد پولیس حکام کے حوالے کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حتمی رپورٹ کیلیے معاملے کی مکمل گہرائی میں جایا جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق آخری وقت فوٹوگراف لیے جانے کی پوزیشن دیکھی جائے گی کہ اس وقت گردن کس پوزیشن میں تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق جو رسی خودکشی کے لیے استعمال کی گئی ہے اس سے گردن کے سیل کا بھی معائنہ کیا جائے گا کیونکہ انسانی جلدکے اوپر سیل ہوتے ہیں جن کی پوزیشن معلوم کی جا سکے گی۔
Load Next Story