عاطف اسلم کو سوئزر لینڈ میں سحری کیلیے حلال کھانوں کی تلاش

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پرایک وڈیو جاری کی ہے جس میں سوئٹرز لینڈ کے شہر زیورخ میں حلال کھانے تلاش کرتے دکھائے گئے ہیں

ایک عام مسلمان کی طرح فنکاروں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ روزے رکھے،فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کو سوئزر لینڈ میں سحری کے لیے حلال کھانے کی تلاش میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم ان دنوں ایک ایسے مسئلے کا شکار ہیں جس کا سامنا بیرون ملک قیام پزیر تقریباً ہر مسلمان کو کرنا پڑتا ہے، عاطف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سوئزرلینڈ کے شہر زیوریخ میں سحری کے دوران صبح کے 3 بجے حلال کھانے کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں تاکہ روزہ رکھ سکیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ بدانتظامی کا شکار


رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک عام مسلمان کی طرح فنکاروں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پورے روزے رکھ کر اس ماہ کی برکت سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب ہوسکیں، تاہم فنکاروں کے کام کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ انہیں اکثر بیرون ممالک کے دورے کرنے پڑتے ہیں جہاں حلال کھانے کا ملنا انتہائی دشوار ہوتا ہے۔

کچھ ان ہی حالات کا سامنا ان دنوں عاطف اسلم کررہے ہیں ، انہوں نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ زیوریخ کی سڑکوں پر بارش میں حلال فوڈ کی تلاش میں چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،انہوں نے ویڈیو کے ساتھ پیغام تحریر کیا ہے ''جب لوگ آپ کو پہچان نہیں پاتے یہ وقت بہت اچھا ہوتا ہے''،اس کے ساتھ انہوں نے ''خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو جمعہ کی مبارک باد بھی دی''۔

ویڈیو میں عاطف ایک ریستوران میں داخل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اسی وقت ویڈیو ختم ہوگئی ،ہوسکتا ہے عاطف اپنی تلاش میں کامیاب ہوگئے ہوں اس لیے انہوں نے ویڈیو ریکارڈنگ بند کردی۔
Load Next Story