الیکشن کمیشن تحلیل ہوگانہ انتخابات میں رکاوٹ برداشت ہے حکمراں اتحاد

وزیراعظم سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینگے، ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے، صدر زرداری

وزیراعظم سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینگے، ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہے، صدر زرداری۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدار اور سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔

انھوں نے یہ بات اتحادیوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کہی جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ، نگران حکومت اور عام انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی،صدر زرداری اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ ایم کیو ایم سے ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور رضا ہارون ،پاکستان مسلم لیگ ق سے چوہدری شجاعت، مشاہد حسین، اے این پی سے افراسیاب خٹک، حاجی عدیل، اور فاٹا سے حمیداللہ جان آفریدی، منیر اورکزئی شریک ہوئے اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا اور وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو بریفنگ کے لیے خصوصی طور پر طلب کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ نگران حکومت کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے حتمی تاریخ طے کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔ کمیٹی مشاورت کر کے ایک ہفتے میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے صدر زرداری کو آگاہ کرے گی۔ نگران وزیر اعٖظم کے لیے اتحادی اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کر کے نام صدر کو دیں گے۔ وزیر اعظم ر اجا پرویز اشرف نگران وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔




اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحلیل نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی شخص اس کی تحلیل کے لیے سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو وہ چلا جائے جبکہ حکومت نے اپنے اتحادیوںکے ساتھ مل کر آئندہ عام انتخابات پر امن انتقال اقتدارکے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اورغیرجانبدار نگران حکومت، اسمبلیوںکی تحلیل کی ممکنہ تاریخ پر وزیر اعظم کے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے ۔

قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ جموریت کیخلاف ہمیشہ سازشیںہوئی ہیںہم نے ان سازشوںکامقابلہ کیاہے اورآئندہ بھی مقابلے کیلیے تیار ہیں۔ صدرزرداری نے نادراکی طرف سے سندھ حکومت کے منصوبوں بے نظیرمعاونت کارڈکے ذریعے گزارہ الاؤنس اورسندھ آرمزلائسنس ریویلیڈ یشن پروجیکٹس کاافتتاح کیا۔ صدر نے سندھ میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Recommended Stories

Load Next Story