متنازع تقریر پولیس کو نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کا حکم

نہال ہاشمی کے خلاف شواہد ملیں تو ایف آئی آر میں شامل کیا جائے، عدالت کا حکم

نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے عدلیہ کے خلاف غلط الفاط استعمال کیے تھے۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پولیس کو متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں نہال ہاشمی کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ نہال ہاشمی نے عدلیہ کو دھمکیاں دیں، اس لئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نہال ہاشمی کا استعفیٰ نا منظور

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں حتمی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی، اگرتحقیقات کے دوران شواہد ملے تو ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کا اطلاق کیا جائے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : نہال ہاشمی کو مہلت مل گئی

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ نہال ہاشمی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات مکمل کریں اور اگر تحقیقات کے دوران نہال ہاشمی کے خلاف شواہد ملیں تو ضابط فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت ایف آئی آر میں شامل کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نہال ہاشمی کا استعفیٰ (ن) لیگ کا کھیل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے عدلیہ کے خلاف غلط الفاط استعمال کیے تھے۔ جس پر سپریم کورٹ نے بھی از خود نوٹس لےلیا ہے۔
Load Next Story