بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے 70 سالہ پاکستانی شہری شہید

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے 70 سالہ پاکستانی شہری کو شہید کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔
Load Next Story