کاغذی شیر اور جعلی کهلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے بلاول بهٹو زرداری
بهٹو کا نواسہ اوربینظیر کا بیٹا ہوں اکیلا بهی رہ گیا تو عوام کا ساتھ نہیں چهوڑوں گا، چیرمین پیپلزپارٹی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کاغذی شیر اور جعلی کهلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، بهٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا ہوں اکیلا بهی رہ گیا تو عوام کا ساتھ نہیں چهوڑوں گا۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ضیاء الحق، پرویز مشرف، القاعدہ اور طالبان کا مقابلہ کیا ہے، یہ کاغذی شیر اور جعلی کهلاڑی ہمارا کیا مقابلہ کریں گے، ہار جیت کا علم تو صرف اللہ کو ہے لیکن عوام کے حقوق کے لئے آخری حد تک جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید اس وقت پارٹی مشکل میں ہو لیکن جیالے ساتھ ہیں پھر مجھے پرواہ نہیں، بهٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا ہوں اکیلا بهی رہ گیا تو عوام کا ساتھ نہیں چهوڑوں گا، ملک، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لئے ہر حال میں جدوجہد جاری رکهوں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اداروں کو کسی ایک خاندان کے لئے قربان ہونے نہیں دیں گے
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیموں سے شیڈول مانگ لیا ہے اورعیدالفطر کے بعد پنجاب کے شہر شہر آؤں گا کیوں کہ تنظیم ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اسے مضبوط کریں گے، پیپلزپارٹی میں بهٹو اور بینظیر کا خون شامل ہے اور میں بهی فتح کیلئے اپنا خون پسینا بہا دوں گا۔