نوکریوں کیلیے جیالوں کاوفاقی وزیراحمد مختارکے دفتر پردھاوا

پارٹی کارکنوں کووزارت پانی وبجلی نے نوکریوں کیلیے بلایاتھا،نکالنے پرواقعہ پیش آیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر احمد مختار کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد جیالے کمرے میں بیٹھے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

KARACHI:
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختارکے دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور قبضہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو وزارت پانی و بجلی نے نوکریوں کے سلسلے میں دفتر بلایا تھا۔ کافی دیر تک دفتر میں بیٹھنے کے بعد کارکنوں کو دفتر سے جانے کا کہا گیا اور نوکریاں دینے سے انکار پر کارکن مشتعل ہوگئے۔ انھوں نے وزیر پانی و بجلی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور دفتر پر قبضہ کرلیا۔




احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ صدر زرداری، وزیراعظم اور وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں نوکریاں دی جائیں۔ وہ کافی عرصے سے چکر لگا رہے ہیں لیکن نوکریاں صرف اپنے قریبی رشتے داروں کو دی گئی ہیں۔ جب تک ہمیں نوکریاں نہیں دی جائیں گی، ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔ بعدازاں پی پی کے رہنما تسنیم قریشی نے انھیں 3 دن میں نوکریاں دینے کی یقین دہانی کرائی تو مشتعل کارکن دھرنا ختم کرکے چلے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story