کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمے تک ملک کی قسمت نہیں بدل سکتی الطاف حسین
موروثی سیاست،فرسودہ جاگیردارنہ نظام اوراسٹیٹس کوکاخاتمہ چاہتے ہیں, میجر(ر)عامرسے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ جب تک پاکستان سے کرپٹ سیاسی کلچراورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ نہیں ہوگااس وقت تک ملک کے حالات اور عوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔
دفاعی مبصراوردانشورمیجر(ر)عامرسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان سے کرپٹ سیاسی کلچر اوراسٹیٹس کوکاخاتمہ چاہتی ہے اسی لیے جب بھی ایم کیوایم نے اپنی جدوجہدکا دائرہ ملک گیرسطح پربڑھانے کی کوشش کی تواسٹیبلشمنٹ کے وہ عناصرجوملک سے اسٹیٹس کواورکرپٹ فیوڈل پولیٹیکل کلچرکاخاتمہ نہیں چاہتے اورجن کاکرپٹ جاگیرداوں اوروڈیرو ں سے گٹھ جوڑہے۔
انھوں نے مختلف ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کاراستہ روکنے کی کوشش کی،اس مقصدکیلیے کبھی پختون مہاجر،کبھی سندھی مہاجراورکبھی پنجابی مہاجریاکبھی بلوچ مہاجرفسادکر انے کی کوشش کی گئی،سازشوں کے تحت قتل وغارت کابازارگرم کیاگیااورعوام کوایم کیوایم سے بد ظن کرنے کیلیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔
میجرعامرنے الطاف حسین کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ کراچی سے اٹھنے والی مڈل کلاس کی آوازایم کیوایم کوسازش کے تحت پورے ملک میں پھیلنے نہیں دیاگیا تاکہ ملک میں کرپٹ پولیٹیکل نظام چلتارہے۔
دریں اثناایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہایم کیوایم ملک سے موروثی سیاست کاخاتمہ کرکے ملک کا اقتدارغریب ومتوسط طبقے کے تعلیم یافتہ اورایماندار افرادکے ہاتھوں میں دیناچاہتی ہے اب جبکہ ایم کیوایم اسلام آبادمیں تنظیمی دفترکاقیام عمل میں لارہی ہے تواسے شدیدمالی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذامیری ملک بھرکے تاجروں،صنعتکاروں،عوام اور صاحب ثروت افرادسے اپیل ہے کہ وہ اسلام آبادمیں ایم کیوایم کے دفترکے قیام کیلیے بڑھ چڑھ کراپناحصہ ڈالیں ۔