ڈاکٹر طاہر القادری 6 ماہ بعد آج وطن واپس پہنچیں گے

ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ترجمان

ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ترجمان. فوٹو : فائل

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری تقریباً 6 ماہ بعد آج صبح 8 بجے وطن واپس پہنچیں گے.


عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری قطر ایئرویز کی پرواز سے مصر سے بذریعہ دبئی اور پھر لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے انھیں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لایا جائے گا، ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 
Load Next Story