افغان کمانڈو کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک 2 زخمی
امریکی فوجی ننگرہار میں مارے گئے، اتحادی فورسز نے فرینڈلی فائرنگ صوبہ ہلمند میں کی۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین میں افغان فوج کے کمانڈو نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
امریکی فوجی ننگرہار میں افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شریک ہیں۔ جوابی فائرنگ میں افغان کمانڈو بھی مارا گیا۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ افغان فوجی ہمارے ساتھ ملا ہوا تھا۔ ہلمند میں امریکی جنگی طیارے کی طرف سے فائرنگ کی نتیجے میں 3 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ افغان حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ یہ واقعہ ہلمند صوبے میں گزشتہ رات پیش آیا۔
دوسری جانب امریکی فوج نے 'فرینڈلی فائرنگ' کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوبی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران غلطی سے افغان فوجی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ کابل میں امریکی فوجی کمانڈ کی طرف سے افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمیں ہمدردی ہے۔ ہم متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں لقمہ اجل بننے والے افغان پولیس اہلکاروں کا تعلق بارڈر فورس سے تھا۔
ادھر ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی طیارے کی کارروائی کی وجہ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا فورسز کے آپریشن میں داعش کے 10جنگجو مارے گئے۔ طالبان کی گاڑی اپنی ہی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 4جنگجو ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوگئے۔ پکتیا میں شدت پسندوں کے مسجد پر حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔ افغان شہریوں اور طالبان نے داعش کو تورا بورا سے نکال باہر کیا،3 روزتک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں کے بعد داعش جنگجو اپنے پیچھے متعدد لاشیں چھوڑ کر علاقے سے فرار ہوگئے۔
جرمن سیکیورٹی حکام نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے خوںریز حملے کا اصل ہدف جرمن سفارت خانہ تھا۔