داعش کا فلپائنی قصبے پر قبضہ 13 اہلکار ہلاک
اب تک کی لڑائی میں 58 فوجی اور 20 شہری مارے جا چکے ہیں۔
OSLO:
فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش کے شدت پسندوں کا قصبے مراوی پر قبضہ برقرار ہے تاہم جھڑپ میں 13 فلپائنی فوجی ہلاک ہوگئے۔
فلپائنی حکومت کی درخواست پر امریکی فوج بھی داعش کے خلاف آپریشن میں شامل ہوگئی، فلپائنی فوج نے کہا کہ امریکی فورسز صرف تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے، امریکی فوج لڑائی میں حصہ نہیں لے رہی، فلپائن میں امریکی سفارتخانے نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ امریکی فوج فلپائنی فوج کی مدد کر رہی ہے، فضا سے نگرانی کرنے والے امریکی پی تھری اورین جہاز کو اڑتے دیکھا گیا ہے، داعش کے شدت پسندوں نے 23 مئی کو مراوی قصبے پر قبضہ کر لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مراوی میں 40 غیر ملکی شدت پسند بھی مقامی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں شریک ہیں، اب تک کی لڑائی میں 58 فوجی اور 20 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ سیکڑوں شدت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، ذرائع کے مطابق مراوی قصبے میں 200 شدت پسندوں نے قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ 2 ہزار کے قریب شہری محصور ہیں، لڑائی کے باعث ہزاروں شہری قصبے سے انخلا کرگئے، فوج نے کہا کہ وہ قصبے کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔