عامر خان کی ’’بیٹی‘‘ حادثے کا شکار
فلم دنگل میں زائرہ وسیم کا کردار نبھانے والی گیتا پھوگٹ مقبوضہ کشمیر میں حادثے کا شکار ہوئیں
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ''دنگل'' میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم حادثے کا شکار ہو گئیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ''دنگل'' کو بھارتی سینما کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جا رہا ہے، فلم نے صرف چین میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کیا اور فلم کی کہانی کو چین کے صدر ژی جن پنگ نے بھی بہت پسند کیا جو پہلوان مہاویر سنگھ اور اس کی بیٹیوں کے گرد گھومتی ہے، فلم میں پہلوان کا کردار عامر خان نے جبکہ زائرہ وسیم نے ان کی بیٹی کردار نبھا یا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دنگل کی ننھی اداکارہ کی والدہ کی پاکستان سے محبت جرم بن گئی
زائرہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ ان دنوں کشمیر میں ہی ہیں، دو روز قبل زائرہ اپنی کار میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بلیوارڈ روڈ پر سفر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کی کار بے قابو ہو کر ڈال جھیل میں جا گری، زائرہ کے ساتھ کار میں موجود دوسرے مسافروں اور مقامی افراد نے فوراً انہیں جھیل سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کار ڈرائیور کی غلطی اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی تھی تاہم زائرہ کو معمولی زخم آئے ہیں اور وہ اب ٹھیک ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کا بھارتی وزیر کھیل کو حجاب سے متعلق کرارا جواب
واضح رہے کہ دنگل میں بہترین اداکاری کرنے کے بعد زائرہ عامر خان کے ساتھ اگلی فلم ''سیکریٹ سپر اسٹار'' میں بھی نظر آئیں گی۔