پاکستان افغان امن عمل میں شرکت کیلیے طالبان کو قائل کرے امریکا

امریکا افغانستان میں امن بحال کرنے کیلیے سیاسی حل کی جانب ہی دیکھتا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

وہاں لوگ حالت جنگ میں ہیں، امریکا نے افغان حکومت کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے، بریفنگ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکا نے افغانستان میں امن کو سیاسی مفاہمت سے مشروط کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک میں امن عمل میں حصہ لینے کیلیے طالبان کو قائل کرے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھرناوٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران کہاکہ امریکا افغانستان میں امن بحال کرنے کیلیے سیاسی حل کی جانب ہی دیکھتا ہے کیونکہ فوجی حل کے ذریعے افغانستان میں امن بحال کرنا مشکل ہوجائے گا۔ وہ بس اتنا کہنا چاہیں گی کہ وہاں لوگ کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں اور امریکا نے افغان حکومت کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے امریکی تھنک ٹینک میں موجود افغان ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کو عوامی سطح پر شیئرکرنے سے امریکی پالیسی سازی کے عمل پر اثر انداز ہونے کا موقع ہے۔
Load Next Story