وزیراعظم سے تفتیش سے پاناما جے آئی ٹی کی تفتیش آخری مرحلے میں داخل ہو گی

جے آئی ٹی اس حتمی تحقیقاتی مرحلے میں سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں پانامہ لیکس کیس کی حدتک حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔

جے آئی ٹی اس حتمی تحقیقاتی مرحلے میں سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں پانامہ لیکس کیس کی حدتک حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

BANNU:
پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی 15 جون کو وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اپنی تفتیش کے آخری مرحلے کا آغاز کرے گی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کیلیے قائم جے آئی ٹی 15 جون کو وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اپنی تفتیش کے آخری مرحلے میں جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز سمیت دیگر متعلقہ افراد کے ریکارڈ کردہ بیانات اور فراہم کردہ دستاویزات کا حتمی جائزہ اور موازنہ کیا جائے گا۔


اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی اس حتمی تحقیقاتی مرحلے میں سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کے مالی اثاثوں کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کے بارے میں پانامہ لیکس کیس کی حدتک حتمی رپورٹ مرتب کرے گی۔

 
Load Next Story