بھارتی کرکٹ بورڈ سپریم کورٹ کی کمیٹی کا ایک اور ممبر جانے کیلیے تیار
انھیں یہ ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کرکٹ بورڈ انتظامی کمیٹی کو چھوڑنا ہوگا۔
بھارتی کرکٹ معاملات چلانے کیلیے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کا ایک اورممبر بھی ذمہ داری چھوڑنے کو تیار ہوگیا۔
بھارتی کرکٹ معاملات چلانے کیلیے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ایک اورممبر وکرم لیمے بھی ذمہ داری چھوڑنے کو تیار ہیں، انھیں سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج بورڈ آف انڈیا کی جانب سے نیشنل اسٹاک ایکس چینج میں منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالنے کیلیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے تاہم انھیں یہ ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کرکٹ بورڈ انتظامی کمیٹی کو چھوڑنا ہوگا، اس بارے میں کمیٹی کے سربراہ ونود رائے کو پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے۔
وکرم کے جانے کے بعد کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز صرف دو ممبرزونود رائے اور ڈینا ایڈلجی تک ہی محدود ہوجائے گی کیونکہ کمیٹی کے چوتھے ممبر رام چندرن گوہا پہلے ہی مفادات کے ٹکراؤ اور اسٹارز پاور کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہوچکے ہیں۔ فی الحال سپریم کورٹ کی چھٹیاں ہیں جولائی میں ہی اس بارے میں جائزہ لیا جائے گا۔