حکومت کی بلوچستان میں گورنرراج پر جے یو آئی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیرقانون نے بلوچستان حکومت کی تحلیل کے حوالے سے مولانا شیرانی سے قانونی اور آئینی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا

وزیرقانون نے بلوچستان حکومت کی تحلیل کے حوالے سے مولانا شیرانی سے قانونی اور آئینی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں گورنرراج کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


ذرائع کے مطابق جمعیت علمائےاسلام(ف)کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ پر پارٹی کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے بلوچستان حکومت کی تحلیل کے حوالے سے مولانا محمد خان شیرانی سے قانونی اور آئینی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story