انتخابات بروقت ہونے چاہیئں کسی قسم کا بہانہ نہیں چلنے دیں گے چیف جسٹس

سرپم کورٹ نے کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ ہونے پرالیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات پرقانون سازی کا معاملہ صرف وزارت قانون پرہی نہ چھوڑاجائے، چیف جسٹس فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اوراس کے التوا کے لئے کسی قسم کا کوئی بہانہ نہیں چلنے دیں گے۔ عدالت نے کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ ہونے پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پراٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے دو روز قبل اپنی سفارشات وزارت قانون کو بھجوائی ہیں جس کی روشنی میں قانون سازی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات بروقت ہونے چاہیئں، کسی قسم کا بہانہ نہیں چلنے دیں گے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انتخابات کا التوا نہیں چاہتا۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ صرف وزارت قانون پرہی نہ چھوڑیں، اوپر بات کریں تاکہ یہ کام جلد مکمل ہو۔ جس کے بعد کیس کی سماعت13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story