لاہور خسرہ کی وبا سے 2 بچے دم توڑ گئے تعداد 12 ہو گئی

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خسرے کے سب سے زیادہ مریض داخل ہیں ،سروسز، میو ،گنگا رام اسپتال میں بھی متعددبچے زیرعلاج ہیں

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خسرے کے سب سے زیادہ مریض داخل ہیں ، فوٹو: فائل

میو اورچلڈرن اسپتال میں خسرہ کے 2 مریض بچے دم توڑ گئے جس سے پنجاب میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق میو اسپتال میں دم توڑنے والی 6 ماہ کی بچی ایمان گوالمنڈی کی رہائشی تھی جبکہ لاہور میں خسرہ کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 جبکہ پنجاب میں اب تک 12 بچے خسرہ کا شکار ہو چکے ہیں۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خسرے کے سب سے زیادہ مریض داخل ہیں جبکہ سروسز، میو اور گنگا رام اسپتال میں بھی 8 ، 8 مریض بچے زیر علاج ہیں ، اسی طرح ملتان میں بھی خسرہ سے متاثرہ مزید 3 بچے نشتر اسپتال لائے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story