فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے
فہیم اشرف 31 فرسٹ کلاس میچز میں 63.86 کی اوسط سے 1207 رنز بنا چکے ہیں
آل راؤنڈرفہیم اشرف آج ڈیبیو کرکے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
چیمپئنزٹرافی کےاہم میچ میں آج پاکستان نے آل راؤنڈرفہیم اشرف کوٹیم میں شامل کیا ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے میدان میں اترنے سے قبل گرین کیپ دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےفہیم اشرف کو قومی ٹیم کا حصہ بننے پرمبارکباد دی گئی ہے۔ فہیم اشرف 31 فرسٹ کلاس میچز میں 63.86 کی اوسط سے 1207 رنز بنا چکے ہیں جبکہ 26.63 کی اوسط سے 94 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا تھا اور 30 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 342 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔