پنجاب میں وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرنا چاہتے تھےالطاف حسین

جب بھی پنجاب میں پیغام پہنچانےکی کوشش کی کراچی کےحالات خراب کرادیئےگئے،الطاف حسین

جب بھی پنجاب میں پیغام پہنچانےکی کوشش کی کراچی کےحالات خراب کرادیئےگئے،الطاف حسین فوٹو:فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ 65برسوں کے دوران چوروں اورلٹیروں نے ملک کو صرف لوٹا ہے ،پنجاب میں وہ مقصاصد حاصل نہ کرسکے جو کرنا چاہتے تھے۔


راولپنڈی میں ایم کیو ایم کی تنظیم سازی کے موقع پر لندن سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت جو غریب اورمتوسط طبقے کی نمائندگی کرتی ہے،جب بھی پنجاب میں پیغام پہنچانےکی کوشش کی کراچی کےحالات خراب کرادیئےگئے، انہوں نے کہا کہ تنظیمی سیٹ اپ کے لئے پنجاب کو تین حصوں اپر،سینٹرل اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے، آج کے اجلاس میں اپر پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ اور ذمہ داروں کا اعلان کیا جارہا ہے بعد ازاں سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے سیٹ اپ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

الطاف حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گذشتہ دنوں قانونی نکات کے تحت کچھ لوگوں کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کی جگہ ایم کیو ایم کے چار حق برست امیدوار نامزد کئے گئے تھے اورآج چاروں حق پرست امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story