اسٹیٹ بینک نے مالی سال 122011 کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی
گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی جبکہ رواں سال مالی خسارہ 6 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے مالی سال 12-2011 کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مالی سال 12-2011کی معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی، سال 2012میں غذائی اشیا کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں جبکہ رواں سال مالی خسارہ 6 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے،مقامی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی تشویش کی بات ہے۔
اسٹیٹ بینک کی معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال غذائی اشیاء کی قیمتیں قدرے مستحکم رہیں تاہم زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر کم ہوئے ، رپورٹ کے مطابق پہلے 4.4 ارب ڈالر کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن گزشتہ مالی سال روپے کی قدر میں 9.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔