سرفراز احمد نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
سرفراز احمد کو آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ہدف کے تعاقب میں نصف سنچری بنانے والے پہلے قومی کپتان کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
قومی کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف نصف سنچری اسکور کرکے سابق کپتان عمران خان کا 25 سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کی خاص بات کپتان سرفراز احمد کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز تھی جس کی بدولت انہوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جیت کا سہرا بولرز کے سر جاتا ہے، سرفراز احمد
کرکٹ کی تاریخ میں آئی سی سی ایونٹس میں فتح پانے والے میچوں میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آج تک کسی پاکستانی کپتان کو نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل نہیں تھا لیکن سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف ہدف کے تعاقب میں نصف سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سری لنکا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
دوسری جانب سرفراز احمد نے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا 25 سالہ پرانا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا اسکور تھا تاہم اب یہ اعزاز سرفراز کو حاصل ہوگیا ہے۔
واضح رہے سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف محمد عامر کے ساتھ ملکر 75 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بھی فتح دلائی۔