میلانیا ٹرمپ بیٹے کے ہمراہ 5 ماہ بعد وائٹ ہاؤس منتقل
میلانیا ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منتقل نہیں ہوئی تھیں۔
KARACHI:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے 5 ماہ بعد ان کی بیوی میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاؤس میں منتقل ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ اور ان کا بیٹا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گزشتہ روز نیویارک سے واشنگٹن پہنچے، میلانیا ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منتقل نہیں ہوئی تھیں بلکہ اپنے11سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ نیویارک میں رہائش پذیر رہیں تاکہ ان کا بیٹا اپنا تعلیمی سال مکمل کر لے۔
میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے کمرے سے وائٹ ہاؤس کے لان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔