مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دارامریکا ہے آیت اللہ خامنہ ای

داعش کے خلاف امریکا کی جنگ ایک دھوکا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران امریکا کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا،   آیت اللہ خامنہ ای: فوٹو: فائل

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو دہشت گرد ریاست اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

تہران میں ایک اجلاس کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک اورمشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دارہے، داعش کے خلاف اس کی جنگ ایک دھوکا ہے، ایران اس کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکا وہ ملک ہے جس نے شمالی افریقا، مغربی ایشیا، شام اورعراق میں بھی عدم استحکام پیدا کیا، قومی مفادات کو یقینی بنانے کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ کسی دوسرے ملک کی سلاتی اور قومی تشخص کے خلاف کام کیا جائے۔


دوسری جانب ایران کے وزیرخارجہ نے عرب ممالک پر قطرسے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا ہے جب کہ قطرنے خطے میں جاری بحران کے خاتمہ کیلئے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

قطرکے وزیرخارجہ نے مشرق وسطی میں جاری بحران ختم کرنے کیلئے تمام فریقین کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے قطرکا بائیکاٹ اوراس پرعائدپابندیاں غیرقانونی اورصورتحال تمام عرب ممالک کیلئےنقصان دہ ہے۔

Load Next Story