40 سال سے سرکاری خزانوں کو لوٹنے والے خاندان کا احتساب ہورہا ہے فواد چوہدری

(ن) لیگ والے سازشیں بند کریں اور جے آئی ٹی و سپریم کورٹ کو آزادانہ کام کرنے دیں، فواد چوہدری

اب (ن) لیگ والے سازشیں بند کریں اور جے آئی ٹی و سپریم کورٹ کو آزادانہ کام کرنے دیں، فواد چوہدری : فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 40 سال سے جوخاندان حکمران بنا ہوا ہے سرکاری خزانے بھی اسی نے لوٹے اور اب اسی خاندان کا احتساب ہورہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی وجہ سے تمام معاملات میں تیزی آرہی ہے ہم نے تحریک انصاف کا پارٹی انتخابی نشان بحال کرنے کی درخواست دی ہے الیکشن کمیشن بھی عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے حالات ایسے جارہے ہیں جیسے عام انتخابات 2017 میں ہی ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: استثنیٰ مانگنے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 40 سال سے جو خاندان حکمران بنا ہوا ہے سرکاری خزانے بھی حکمران خاندان نے لوٹے اب اسی کا احتساب ہوگا لیکن شرم کی بات ہے مسلم لیگ (ن) والے جے آئی ٹی کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور حنیف عباسی جے آئی ٹی کے باہر یہی کام کرنے گئے تھے ہماری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو آزادانہ کام کرنے دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا کرپشن پر بات کرنا ایسا ہے جیسے الطاف حسین کا دہشتگردی پر

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ (ن) لیگ والے سازشیں بند کرے اب آپ لوگ پکڑے گئے ہیں اور اگر (ن) لیگ میں ذرہ برابر بھی جمہوریت ہوتی تو وہ انتخابات کی طرف جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے منی ٹریل پیش کردی ہے امید ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے سرخرو ہوں گے۔

Load Next Story