پاناما نے تائیوان سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے استوار کرلیے
وسطی امریکی ملک نے چین سے سفارتی تعلقات قائم کرلیے
وسطی امریکی ملک پاناما نے تائیوان سے اپنے دیرینہ سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے استوار کرلیے۔
پاناما حکومت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ 'صرف ایک چین' کو تسلیم کرتی ہے اور تائیوان کو چین کا حصہ قرار دیتی ہے۔ دوسری جانب تائیوان نے پاناما کے اس فیصلے پر افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاناما پر ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا۔
واضح رہے کہ چینی حکومت تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتی ہے اور تائیوان کو تسلیم کرنے والے کسی بھی ملک سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کرتی۔ اسی لیے چند ممالک کے ہی چین کی بجائے تائیوان سے تعلقات قائم ہیں۔
پاناما نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم چینی کمپنیاں پاناما میں متعدد بندرگاہیں تعمیر کررہی ہیں، جس کے باعث قرینِ قیاس یہی ہے کہ معاشی فوائد اس فیصلے کا سبب ہوسکتے ہیں۔