سعودی عرب میں سگریٹ اور مشروبات پر’’ گناہ ٹیکس‘‘ کا نفاذ

مضر صحت اشیا پر ٹیکس لگانے کے پروگرام کے تحت یہ اقدام کیا گیا،سعودی حکومت

مضر صحت اشیا پر ٹیکس لگانے کے پروگرام کے تحت یہ اقدام کیا گیا،سعودی حکومت۔ فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے سگریٹ اور مشروبات پر ایک نیا ٹیکس لگایا ہے جس کو''گناہ ٹیکس'' کا نام دیا گیا ہے۔


عرب میڈیا کے مطابق مضر صحت اشیا پر ٹیکس لگانے کے ایک پروگرام کے تحت ''گناہ ٹیکس'' نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی لگایا جائے گا۔

خلیجی ممالک ان ٹیکسز کی مدد سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالیاتی نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ مقامی سعودی میڈیا کے مطابق اس ٹیکس کے عائد ہونے کے بعد سے تاجروں نے ان مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے تاکہ قیمتیں بڑھنے کے بعد وہ زیادہ منافع کما سکیں۔
Load Next Story