فکسنگ کیس پی سی بی کی شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنےکی درخواست
شرجیل گزشتہ کئی سماعتوں میں اسلئے پیش نہیں ہوئےکیونکہ انہیں لگتاہےاگروہ پیش ہوئےتوسچ سامنےآجائےگا،تفضل رضوی
پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبیونل سے شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست کی ہے اور مزید سماعت جمعرات کو ہوگی۔
سماعت کے بعد شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد پر جواب جمع کروادیا ہے، اب جب سماعت اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور فریقین شہادتیں جمع کروا چکے ہیں تو برطانوی ایجنسی کے شواہد جمع نہیں کروائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے آج شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے اور کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کی کارروائی روکنے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ ٹریبیونل کو درخواست کی ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے بھیجے گئے شواہد پیش کرنے کی اجازت دی جائے، شرجیل خان نے تحریری بیان دیا تھا اور وہ گزشتہ کئی سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ پیش ہوئے تو سچ سامنے آ جائے گا۔ اس لیے ٹریبیونل سے درخواست کی ہے کہ ان کو بلایا جائے تاکہ ان پر جرح کی جاسکے، پی سی بی کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کافی ہیں تاہم مکمل سچ سامنے لانے کیلیے مزید اقدامات کررہے ہیں۔