توفیق عمر ان فٹ ہوکر ٹیم سے باہر عمران فرحت کو شامل کرلیا گیا

توفیق عمرکو ڈاکٹروں نے5ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے اس لیے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں حصہ نہیں لیں گے،ٹیم منیجر

توفیق عمرکو ڈاکٹروں نے 5 ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے اس لیے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں حصہ نہیں لیں گے، ٹیم منیجر فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے توفیق عمر کے ان فٹ ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کی تصدیق کردی، ان کی جگہ اب عمران فرحت اوپننگ کریں گے۔



قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے توفیق عمر کو ڈاکٹروں نے 5 ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے اس لیے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لیں گے جس کے باعث انہیں وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔


دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان کے مطابق توفیق عمر کی جگہ عمران فرحت جلد جوہانسبرگ روانہ ہوں گے جبکہ ناصر جمشید کو یکم فروری سے شروع ہونے والے میچ میں ٹیسٹ کیپ دی جائے گی۔
Load Next Story