حسن علی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب ترین بولر بن گئے

حسن علی سے پہلے یہ اعزاز سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں

حسن علی سے پہلے یہ اعزاز سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ فوٹو ۔ اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

حسن علی نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں انجام دیا، پیسر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 35 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، وہ اس سے قبل 3 میچز میں7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اب میگا ایونٹ میں 10 شکار کرتے ہوئے کامیاب ترین بولر بن گئے ہیں۔


حسن علی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں، اس سے پہلے یہ اعزاز سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 
Load Next Story