اسٹیکرز ختم ہونے سے عمرا ویزے جاری نہیں کیے جا سکے سعودی سفیر

اسٹیکرز پہنچتے ہی کام پہلے سے زیادہ تیزی سے شروع ہو جائے گا، سعودی سفیر

اسٹیکرز ختم ہونے سے عمرا ویزے جاری نہیں کیے جا سکے، سعودی سفیر فوٹو: فائل

عمرا زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے قائم مقام سفیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ویزا اسٹیکرز اگلے ایک دو روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔


انھوں نے کہا کہ اس سال عمرا سیزن شروع ہونے سے اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 980 عمرا ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ سعودی سفارت خانہ کے ویزا سیکشن کا عملہ بغیر کسی ہفتہ وار چھٹی کے دن رات کام کر رہا ہے، عارضی طور پر ویزا اسٹیکرز ختم ہونے سے عمرہ ویزے جاری نہیں کیے جا سکے، امید ہے کہ ایک دو دن میں 1 لاکھ سے زیادہ ویزا اسٹیکرز سعودی سفارت خانہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

یہاں سے جاری کردہ بیان میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز کی جو کھیپ ابھی اسلام آباد سعودی سفارت خانے کیلیے طلب کی گئی تھی وہ تمام کی تمام کراچی میں سعودی قونصل خانے کو بھجوا دی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز پہنچتے ہی کام پہلے سے زیادہ تیزی سے شروع ہو جائے گا۔
Load Next Story