ماتلی میں مسلح افراد نے اقلیتی برادری کے گھر لوٹ لیے

علاقے کے اقلیتی برادری اور شہری اتحاد کے افراد نے ریلی نکال کر پریس کلب ماتلی کے سامنے احتجاج کیا

علاقے کے اقلیتی برادری اور شہری اتحاد کے افراد نے ریلی نکال کر پریس کلب ماتلی کے سامنے احتجاج کیا. فوٹو: فائل

7نامعلوم مسلح افراد سلیم کالونی میں اقلیتی برادری کے گھروں میں داخل ہوکر مرد و خواتین کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔


جبکہ علاقے کے اقلیتی برادری اور شہری اتحاد کے افراد نے ریلی نکال کر پریس کلب ماتلی کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کو حق دلایا جائے۔
Load Next Story