وینا ملک سے مشابہہ ہونا محض اتفاق ہےاداکارہ زویا ملک

ملنے والے سب سے پہلے یہی سوال کرتے ہیں کہ کہیں آپ وینا ملک کی بہن یا کزن تونہیں؟

وینا ملک کا اپنا عمل اور کردار ہے جس سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں ہے،زویا ملک ۔ فوٹو : فائل

ماڈل واداکارہ زویا ملک نے کہا ہے کہ وینا ملک میری کوئی بہن یا کزن نہیں ۔ان سے مشابہہ ہونا محض ایک اتفاق ہے

''ایکسپریس'' سے گفتگو کر تے ہوئے زویا ملک نے کہا کہ مجھ سے ملنے والے سب سے پہلے یہی سوال کرتے ہیں کہ کہیں آپ وینا ملک کی بہن یا کزن تونہیں؟ جس پر میں انھیں جب نہ میں جواب دیتی ہوں تو یقین ہی نہیں کرتے۔


وہ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ میں وینا ملک کے متنازعہ شخصیت کی وجہ سے چھپا رہی ہوں ' اگر ایسا کچھ ہوتا تو مجھے چھپانے کی کیا ضرورت تھی۔ وینا ملک کا اپنا عمل اور کردار ہے جس سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

میری اپنی شخصیت اور پہچان ہے اسی کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نام بنانا چاہونگی'جس کے لیے مجھے کسی سہارے یا سستی شہرت کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک سوال پر زویاملک نے کہا کہ اگر مجھے وینا ملک کی طرح کی آفرز ہوں تو کبھی قبول نہیں کرونگی کیونکہ ایک پاکستانی اورمسلمان ہونے کی حیثیت سے ہماری کچھ اخلاقی اقدار ہیں جس کی پاسداری کرنا ہمارا فرض ہے۔
Load Next Story