نواب شاہ موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر نوجوان قتل

مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مین سبزی منڈی ریلوے پھاٹک پر لاش رکھ کر ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا

واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مین سبزی منڈی ریلوے پھاٹک پر لاش رکھ کر ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل، ورثاء کا لاش ریلوے ٹریک پر رکھ کر احتجاج۔


تفصیلات کے مطابقبی سیکشن تھانے کی حدودمیں بدھ کی صبح 3 نامعلوم مسلح افراد عبدالستار ملک سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ اس موقعے پر موجود 20 سالہ نوجوان ساجد ولد یامین ملک نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے ساجد ملک موقعے پر جاںبحق ہوگیا، جب کہ ملزمان چھینی ہوئی موٹر سائیکل کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مین سبزی منڈی ریلوے پھاٹک پر لاش رکھ کر ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا جسکے نتیجے میں 4گھنٹے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل رہی۔ بعد ازاں ایم کیو ایم نواب شاہ زون انچارج شیراز مسعود اور پولیس افسران کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کیا۔
Load Next Story