لیاری جنرل اسپتال کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا

کے ای ایس سی کی پالیسی کے تحت16 اسپتال استفادہ حاصل کر چکے ہیں

کے ای ایس سی شہر کے اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے پروگرام کے تحت مریضوں کے مفاد میں لیاری جنرل اسپتال کے لیے ایک فیڈر مخصوص کرتے ہوئے اسپتال کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

کے ای ایس سی شہر کے اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت اب تک16 اسپتال کمپنی کے سوشل امپاورمنٹ پروگرام کے تحت پہلے ہی بلا تعطل بجلی حاصل کررہے ہیں، تاہم لیاری جنرل اسپتال کو قبل ازیں ایک ایسے عام فیڈر سے بجلی فراہم کی جارہی تھی جو زیادہ نقصان والے علاقے میں واقع ہے ، اور اس فیڈر کو عمومی طور پر لوڈ شیڈنگ کے گھنٹوں کے دوران بجلی کی فراہمی کے تعطل کا سامنا تھا۔




تاہم علاقے کے مریضوں کی سہولت کے لیے کے ای ایس سی نے یہ خصوصی انتظام کیا اور اسپتال کو فراہم کی جانے والی بجلی کو قریبی علاقوں کو بجلی فراہم کیے جانے والے نظام سے علیحدہ کردیا،11 کے وی نیٹ ورک میں تبدیلی کے بعد قرب وجوار کے دیگر علاقوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی فراہمی کا اضافی بوجھ اب زیادہ نقصان والے دیگرفیڈرز پر ڈال دیا گیا ہے اور مذکورہ فیڈر کو لیاری جنرل اسپتال کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے، جو اب صرف اسپتال کو بجلی فراہم کرے گا۔
Load Next Story